عید پر 6 چھٹیوں کی بجائے صرف 1 چھٹی دی جائے: ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ

ایف پی سی سی آئی کے کنوینر اور پاکستان بزنس اینڈ انٹیلیکچوئل فورم (پی بی آئی ایف) کے صدر میاں زاہد حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید پر 6 چھٹیوں کے بجائے صرف ایک چھٹی دی جائے اور ایس او پيز کے ساتھ پیداواری یونٹس کو 24 گھنٹے کام کی اجازت دی جائے۔

صدر ایف پی سی سی آئی میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے صنعت، کامرس، تجارت اور داخلہ کی وزارتوں کو بتایا ہے کہ پہلے ہی 45 دن کے لاک ڈاؤن کے باعث برآمدی آرڈرز 70 فیصد تک متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی کو تنخواہوں اور بلز کی ادائيگی کے لیے پہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.