ٹڈی دل خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات ناکافی ھیں: زاھد اقبال چوھدری

وھاڑی (پریس ریلیز)ٹڈی دل ایک بہت بڑی عفریت کی صورت ھمارے سامنے ھے جس کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات ناکافی ھیں ۔ جنگی بنیادوں پر ٹڈی دل کے خاتمہ کے لیے مربوط اور موثر حکمت عملی وضع کی جائے ورنہ ملکی معیشت پر اسکا اثر کورونا وائرس سے کم نا ھو گا ان خیالات کا اظہار زاھد اقبال چوھدری نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اخباری بیان میں کیا ھے ۔

زاھد اقبال چوھدری نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ سال سے ھی ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا بریڈنگ ایریاز میں مخصوص سپرے ، مشینی آلات اور فضائی آپریشن ناکافی تھا جس وجہ سے اسکی افزائش اور پھیلاؤ میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ھے اور اس وقت نہتے کسان ٹین کے ڈبوں کو پیٹ اور شور مچا کر کر اس کا مقابلہ کر رھے ھیں جبکہ حکومتی نا ھونے کے برابر ھیں جس کا نتیجہ فصلوں کی تباہی ، بدترین غذائی قلت ، زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں کو ناقابل تلافی نقصان کی صورت نکلے گا انہوں نے کہا کہ حکومت ٹڈی دل کے خوفناک پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ھوئے ایک جامع ، مربوط اور موثر ایمرجنسی آپریشن شروع کرے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.