وہا ڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون قرار دینا خوش آئندہے:زا ہد اقبال چو ہدری

وہا ڑی (پریس ریلیز)وفا قی ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے نا ئب صدر زا ہد اقبال چو ہدری نے کہا ہے کہ معیشت کی بحا لی ،صنعتی وتجا رتی سر گرمیوں کے بہتر فروغ کے لئے حکومت اور بزنس کمیونٹی کو قلیل مدتی ، وسط مدتی اور قلیل مدتی منصوبہ عمل بنانے کے لئے ایک پیج پرلانے کے لئے وزیر ا عظم پاکستان عمران خان فو ری عملی اقدامات کریں ۔
طا ہر اقبال چو ہدری ممبر قومی اسمبلی وہا ڑی کی خصوصی کاوش سے وہا ڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون قرار دینا خوش آئندہے ۔انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی ، گیس ، دیگر سہولیات کی فوری فرا ہمی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر وہاڑی و انڈسٹریل اسٹیٹ کو موٹر وے تک دو رویہ رسائی کے لئے کوشش کر رہے ہیں ۔ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے وہا ڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر علی ، سینئر نائب صدر رائو محبوب علی،نائب صدور محمد عثمان احمد، شیراز کاظمی ، بانی صدر حافظ محمود احمد شاد،سابق صدورمیاں خالد محمود، عبدالرئوف چوہدری ، آصف علی چوہدری اور ایگز یکٹو کمیٹی ممبران سے ملا قات کے دوران کیا۔
زاہد اقبال چوہدری نے کہا کہ بلند شرح سود ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ ، سیلز ٹیکس ریفنڈز ، کلیمز اور نئی صنعتوں کے قیام کے حوالہ سے مشکلات اہم چیلنجز ہیں جبکہ ملکی مصنوعات کی پیداواری لاگت کو کم کر کے ہی عالمی منڈی میں برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کا حصول ممکن ہے انہو ں نے کہا کہ پو رے ملک میں صنعت و تجا رت کے لئے ٹیکسوں میں کمی کر تے ہوئے یکساں شر ح نا فذکیا جائے اور صوبوں سے دو ہرے ٹیکس کا نظام ختم کیا جائے جبکہ سیلز ٹیکس، ٹیکس ریفنڈز او رکلیمز کی بر وقت ادا ئیگی کے لئے خود کار نظام وضع کیا جانا وقت کی اولین ضرورت ہے ۔
دریں اثنا زاہد اقبال چوہدری نائب صدر وفا قی ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والی چیمبرزصدور کانفرنس اور وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وہاڑی چیمبر کی نمائندگی کرتے ہوئے وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صد رغضنفر علی کو واضح اورمؤثر انداز میں ضلع وہاڑی کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور وہاڑی میں صنعت و تجارت کے فروغ کے حوالے سے قابل عمل تجاویز دینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.