کاروبار دوست ٹیکس پالیسیاں بنا ئی جائیں:زاہد اقبال چوہدری

تمام شعبوں پر ٹیکس کا بوجھ یکساں بانٹا جائے:نائب صدر ایف پی سی سی آئی

لاہور (اکنامک رپورٹر)معیشت کو رواں کرنے کے لئے کاروبار دوست ٹیکس پالیسیاں بنا ئی جائیں، تمام شعبوں پر ٹیکس کا بوجھ یکساں بانٹا جائے اور ایک سال تک تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہ پوچھنے کی یقین دہانی کروائی جائے تو موجودہ مایوس کن صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی آ سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زاہد اقبال چوہدری نے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی بحالی کے لئے انقلابی فیصلے کرے۔

انھوں نے کہا کہ افراط زر میں کمی کے باوجود اہم شعبوں میں پے درپے بحرانوں سے کاروباری برادری اور صارفین کا اعتماد بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ عوام کی بڑی تعداد بے روزگاری سے متاثر ہوئی ہے جنکی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ زرعی شعبہ پر لاک ڈاؤن لاگو نہیں کیا گیا اور اس سیکٹر پر ایسی صورتحال کے فوری اثرات مرتب بھی نہیں ہوتے اس لئے گزشتہ چند ماہ کے دوران کپاس کی فصل کو چھوڑ کر اسکی مجموعی کارکردگی صنعت، خدمات اور ریٹیل وغیرہ سے بہتر رہی ہے جو ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہے مگر اس شعبہ کو منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے بچانے کے لئے فوری اور نتیجہ خیز اقدامات کی ضرورت ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.